آل میونسپل ورکرز یونین کا اجلاس ،فوڈ الاؤنس کا مطالبہ

آل میونسپل ورکرز یونین کا اجلاس ،فوڈ الاؤنس کا مطالبہ

  

پشاور( پ ر) آل میونسپل ورکرز یونین کا بمقام کوہاٹی ایک ہنگامی اجلاس مجلس عاملہ منعقد ہوا اجلاس سے چیئرمین ریاض خان جنرل سیکرٹری عابد سہیل ،شکیل خان نائب صدر غوث الرحمن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعیم خان شفیع اللہ خان اکبر خان اعزاز باچا ،رحمان علی ،شہزاد خان نے خطاب کیا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس دفعہ عید پر بہترین کام کرنے کے باوجود ڈبلیو ایس ایس پی کے سی ای او صاحب نے ڈرائیور اور ہیلپر ملازمین کو فوڈ الاؤنس جو کہ ہر سال تسلسل سے ملتا آرہا ہے امسال جاری نہیں کیا جو کہ مزدور دشمنی کے مترادف ہے اسکے علاوہ یونین نے مطالبہ کیا سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی ملازمین کو بونس ادا کیا جائے اور اوور ٹائم بھی گراس پھر ڈبل دیا جائے جسکا افسران بالا نے مزدوروں کے ساتھ وعدہ کیا ہوا ہے فوڈ الاؤنس اور باقی سب مسائل کے حل کیلئے 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی گئی جو کہ 10 دن کے اندر ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ سب مسائل حل کرئے گی اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو یونین ہذا کو احتجاج کا حق حاصل ہوگا جو کہ وہ مرحلہ وار کرے گی جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈیمانڈ کوئی نئی بات نہیں یہ سب وہی مراعات ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے ہم کو مل رہے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -