خزانہ ،رشتے کے تنازعہ پر 1 شخص کو قتل کردیا گیا

خزانہ ،رشتے کے تنازعہ پر 1 شخص کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ُپشاور(کرائمز رپورٹر )تھا نہ خزانہ کے حدود بخشو پل کے قریب رشتہ کے تنازعہ پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے گھرانے کے سربراہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعات کے مطابق گزشتہ روز عثمان ولد گل زمان سکنہ خز انہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی لعل زمان رات کو گھر آرہا تھا اس دوران راستہ میں بخشو پل کے قریب ملزم فیض محمد ولد نور محمد سکنہ گل رحمان کالونی نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا مدعی کے مطابق اس کی دو سال قبل ملزم فیض محمد کی بیٹی کلثوم کیساتھ شادی ہوئی تھی مگر گھریلو ناچاکی کی وجہ سے اسے طلاق دیدی تھی جس پر اس کے سسر فیض محمد نے انہیں جان سے ما رنے کی دھمکی دی تھی مقتول لعل زمان جو کہ عثمان کا بڑا بھائی تھا اورگھرانے کا سربراہ بھی تھا اس لیے ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر اسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاپولیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔