سکولوں اور کالجوں میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

سکولوں اور کالجوں میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

  

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلعی حکومت کے زیر اہتمام سکولوں اور کالجوں میں تمام بھر تیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے محکمہ این ٹی ایس کو مراسلہ جار کردیا ‘ ضلعی حکومت میں تمام بھرتیاں میرٹ کے مطابق این ٹی ایس پر کی جائیگی اور کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائیگی ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے محکمہ این ٹی ایس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے میونسپل انٹر کالج وزیر باغ بوائز‘ میونسپل انٹر کالج گرلز شاہی باغ اور سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج میں بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن کو محکمہ این ٹی ایس کے ساتھ رابطہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام تمام محکموں میں بھرتیوں میرٹ کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیگی اور کسی قسم کی کوئی سفارش قبول نہیں کی جائیگی اورہر صورت میں میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -