مردان ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا نصاب تبدیلی پر تحفظات کا اظہار

مردان ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا نصاب تبدیلی پر تحفظات کا اظہار

  

مردان (بیورورپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع مردان کاپرائمری سطح پر جائزہ امتحان لینے اور جماعت پنجم کے نصاب تبدیلی پر شدیدتحفظات کا اظہار کرکے ڈویژن کی سطح پر پرنسپلز کنونشن کرنے کافیصلہ کیا۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ترجمان محمد عماد اکبر حسان کے مطابق حکومت کا نصاب میں تبدیلی اور پرائمری سطح پر جائزہ امتحان لینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسی سلسلے میں پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع مردان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نصیر آفریدی ہوا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز کا مردان ڈویژن کی سطح پر یکم اکتوبر کوپرنسپلز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نصیر آفریدی نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ معیاری تعلیم کی فروغ کے لئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے ۔ حکومت کو ہر صورت ہماری سرپرستی کرنی ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -