شیر گڑھ میں گھریلو تنازعہ پر ایک شخص قتل

شیر گڑھ میں گھریلو تنازعہ پر ایک شخص قتل

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ شیرگڑھ کے حدود پیر صدی میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے راہگیر سکول ٹیچر زخمی ہوگیا شیر گڑھ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل،اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی شیرگڑھ پولیس کو اپنے رپورٹ میں مقتول کے والد عبد الغنی ولد علیم شاہ سکنہ پیر صدی نے بتایا کہ میں اپنی بیوی اور بیٹے یاسر کے ہمراہ ایک رشتہ دار کے ہاں گئے تھے واپسی پر راستے میں پہلے سے تاک میں مسلح بیٹھے ملزمان محب شاہ ولد سید فقیر،پیر محمد ولد عبد الواحد اورسید منان ولد سید محمود ساکنان پیر صدی نے ہم پر قتل کے ارادے سے فائرنگ شروع کی فائرنگ سے میرا بیٹا یاسر موقع پر جان بحق جبکہ راہگیر سکول ٹیچر عمران ولد رحم دین ساکن پیر صدی زخمی ہو گیا جبکہ ہم بال بال بچ گئے انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے ہماری پرانی دل بدی چلی آرہی تھی شیر گڑھ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی دریں اثناء شیرگڑھ میں ہوائی فائرنگ سے شیرگڑھ کے رہائشی عزیز کا چار سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن کر اللہ کو پیارا ہو گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -