پشاور میں جا مع سکیورٹی انتظامات کی بدولت ضمنی انتخا با ت پر امن طریقے سے اختتام پذیر

پشاور میں جا مع سکیورٹی انتظامات کی بدولت ضمنی انتخا با ت پر امن طریقے سے ...

  

ُپشاور(کرائمز رپورٹر )صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے بہترین اور جامع سکیورٹی انتظامات کی بدولت ضمنی انتخابات پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے۔ الیکشن کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مرداور خواتین کیلئے قائم کردہ 38 پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیااور ڈیوٹیوں پر مامور پولیس افسران اور جوانوں کو سکیورٹی کی فل پروف انتظامات کرنے اور آنے والے راستوں پر تمام گاڑیوں اور افراد کی سخت چیکنگ کرنے پرپشاورپولیس کی ڈیوٹی اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کیپیٹل سٹی پولیس پشاور پولیس کی جانب سے بہترین اور جامع سکیورٹی انتظامات کی بدولت پر امن طریقے سے احتتام پزیر ہوابدوران پولنگ ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے پشاور میں قائم 38 پولنگ سٹیشنوں جن میں تھانہ متھرا کے حدود میں چولی پولنگ اسٹیشن ،چارپریزہ پولنگ سٹیشن وغیر ہ تھانہ حزانہ کے حدود میں لڑمہ پولنگ سٹیشن ،عیسی خیل تو پچیان پولنگ سٹیشن ،حدرہ خیل وغیرہ سٹی میں سکول نمبر1 کاکشال ،سیکنڈری سکول نمبر 4 کاکشال ،اور دیگر پولنگ سٹیشنوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور از خود پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران اور متعلقہ اہلکاران کو پولنگ سٹیشن کے قریب بنائے گئے سکیورٹی زون،ناکہ بندیوں ،روپ ٹاپ کے بہتر انتظام اورفل پروف سکیورٹی کرنے کی ہدایت کی ایس ایس پی آپریشن عباس مجید خان مروت نے پولینگ سٹیشنوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے بہترین طریقہ سے ڈیوٹی سرانجام دینے اور پرامن طریقہ سے پولنگ کے اختتام پر پولیس جوانوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں پرامن طریقہ سے پولینگ کا انعقاد پولیس جوانوں کی جانب سے بہتر سیکیورٹی انتظامات اورلگن سے ڈیوٹی کرنے کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ پولینگ سٹیشنوں کے قریب واقع آبادی کے داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اورآنے جانیوالے افرادکی تلاشیوں کی بدولت پولنگ کے دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آسکا ایس ایس پی نے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں مقامی معززین علاقہ اوردیگر افراد کی جانب سے پولیس کیساتھ پولینگ کیدوران مکمل تعاون کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -