دین اسلام کی سربلندی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ،مولانا جمال الدین

دین اسلام کی سربلندی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ،مولانا ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی مالاکنڈکے ضلعی امیرمولاناجمال الدین نے کہاہے کہ عوام دین اسلام کے سربلندی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کار لائیں کیونکہ تمام دنیاواخرت کی کامیابی صرف اورصرف دین اسلام میں مضمرہے ان خیالات کااظہارمولاناجمال الدین نے گزشتہ روز ڈھیری جولگرام میں فہم القران کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جوحقوق دین اسلام میں خواتین کودیادنیاکے کسی بھی مذہب نے نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام دین ودنیاکی کامیابی کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت دین اسلام کودیاجائے کیونکہ دونوں جہانوں کی کامیابی صرف اورصرف دین اسلام میں ہے انہوں نے کہاکہ جب تک کسی بھی ملک میں اللہ کانظام نہ ہواس وقت تک وہاں کے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ عوام فہم القران کلاس کوکامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کوشریک کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -