سنٹرل جیل ڈیرہ ،ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ریہرسل

سنٹرل جیل ڈیرہ ،ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ریہرسل

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سنٹرل جیل ڈیرہ میں نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حالت ناقص سیکورٹی پاک فوج اور جیل انتظامیہ و پولیس کی ریہرسل ،رحمانیہ ہسپتال ، پولیس لائن اور پروآ روڈ عارضی بند کردیا گیا ،سیکورٹی اداروں کی ایلیٹ پولیس اور ایکس سروس مین اہلکاروں کی کمی پر اظہار برہمی اورسیکورٹی مزید موثر بنانے کے لئے تجاویز حکومتی اداروں کو بجھوادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ڈیرہ میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حالت نافذ کرکے پاک فوج ،جیل انتظامیہ اور مقامی پویس نے سپرٹینڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کی قیادت میں ریہرسل کی اس ریہرسل کا مقصد مستقبل میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنا ہے ۔ ریہر سل کے دوران جیل سے ملحقہ علاقوں ، رحمانیہ ہسپتال ، پولیس لائن اور پروآ روڈ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ۔ ریہرسل کے دوران سیکورٹی اداروں نے ایلیٹ فورس اور ایکس سروس مین کی اہلکاروں کی کمی پر اظہار برہمی کیا ۔ اور سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے مزید تجاویز کو حکومتی اداروں کوبجھوادیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -