پورن،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد کر نیکا فیصلہ
پورن(پ ر)پورن میں غیر معیاری پاپڑ اور آئس کریم سمیت پٹرول،ڈیزل اورگیس این او سی کے بغیر فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر پورن جہانگیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ بازار میں غیر معیاری پاپڑ اور آئس کریم کیوجہ سے بچوں میں مختلف بیماریا پھیل رہی ہے اسکی روک تھا م کیلئے اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے گزشتہ روز انہوں نے بازار الوچ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے باہر اضلاع سے آئے پاپڑ کی گاڑیوں کو حراست میں لے لیا اور موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ڈی ایس پی اسلام خان سمیت پورن سب ڈویژن کے ایس ایچ اوز کا اہم اجلا س منعقد ہوا اجلاس میں غیر معیاری پاپڑ ،آئس کریم سمیت تمام غیر قانونی تیل ،پٹرول، ڈیزل اور گیس کے دکانات کو بند کیا جانے کا فیصلہ کیا گیااجلا س سے اے سی پورن جہانگیر اعظم وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن پورن میں غیر معیاری پاپڑ اور آئس کریم کی بے دریغ فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس کیوجہ سے بچوں میں مختلف قسم کی بیماریا پھیل رہی ہے ایسے کاروبار سے منسلک افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ بازار میں غیر قانونی تیل ،پٹرول،ڈیزل سمیت گیس کے دکانات کو بند کیا جائیگااس بارے میں انہوں نے DCشانگلہ سے این او سی کو لازمی قراردے دیااس موقع پر انہوں نے پورن سب ڈیژن کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ باہر اضلاع سے غیرمعیاری پاپڑ ،آئس کریم وغیرہ جیسا غیر معیاری اشیاء آرہاہے کو چیک پوسٹوں پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے اور اسکے مال کو موقع پر تلف کیا جائے اجلا س میں ڈی ایس پی اسلام خان ،ایس ایچ اوالوچ حبیب سیدخان ،ایس ا یچ او مارتونگ حبیب شاہ خان،ایس ایچ او چوگا عثمان منیر ،ایس ایچ او کابلگرام سید غفور شاہ اور ایس ایچ او کماچ خورشیدخان موجود تھے اجلاس سے ڈی ایس پی اسلام خان نے بھی خطاب کیا ۔