تحصیل ہسپتال کو جدید سہولیات کا مرکز بنائیں گے‘ اعجاز الحق

تحصیل ہسپتال کو جدید سہولیات کا مرکز بنائیں گے‘ اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کیا اور ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی ۔اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد سرور چوہدری ،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد حفیظ ،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق احمد بھی موجود تھے ۔ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈائیلسز سنٹر کا جرا صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے مشن کی تکمیل کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو جدید طبی سہولیات کا مرکز بنانے کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے علاقہ کے ایم این اے کی حثیت سے پہلے دور میں جدید اور نئی عمارت کا منصوبہ دیا تھا ڈائیلسز سنٹر کے اجراء پر نہایت خوشی ہے اور اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں بعد ازاں ایم این اے محمد اعجاز الحق نے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کے ہمراہ ایم سے ہائی سکول ہارون آباد میں پانچ نئے کمروں پر مشتمل تعلیمی بلاک کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبہ جات میں علاقہ کے عوام کو بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے میں ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جائے گی دریں اثناء محمد اعجاز الحق ایم این اے نے چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے کی رفاقت میں مختلف شخصیات کے گھروں میں جا کر اظہارتعزیت کیا اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مرحو مین کے لئے دعوائے مغفرت کی ۔