حضرت عثمانؓ نے12سالہ دور خلافت میں رعایا پر وری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، مفتی خالد

حضرت عثمانؓ نے12سالہ دور خلافت میں رعایا پر وری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، ...

  

خانیوال (بیورور نیوز )حضرت عثمان غنیؓ کو زبان نبوت سے کئی مرتبہ جنت کی بشارت ملی ،ابتداء میں ہی اسلام قبول کیا اور اپنے دولت اسلام کی خدمت کیلئے وقف کردی ،بارہ سالہ دورہ خلافت میں رعایاپروری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں اور انقلابی اقدامات اٹھائے ، قرآن کریم کی نشر و اشاعت حضرت عثمان غنیؓ کا عظیم کارنامہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود از(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ھر جامع مسجد نور میں مظلوم مدینہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت عثمان غنیؓ شروع اسلام میں ہی حلقہ اسلام میں داخل ہوئے ۔ اسلام کی خدمت کیلئے بے دریغ خرچ کیا ۔ زبان نبوت سے بار ہا حضرت عثمان غنیؓ کو جنت کی بشارت ملی ۔ آپ نے بارہ سال تک 44 لاکھ مربعہ میل رقبہ پر اسلامی جھنڈا لہرایا اور اسلامی سلطنت میں مثالی امن قائم فرمایا ۔سبائی سازشیوں نے حضرت عثمان غنی کے خلاف بغاوت کی تو آپ نے صبر و عزیمت کا اعلیٰ مظاہر کیا اپنی جان قربان کردی مگر مدینہ الرسول کا امن خراب نہیں ہونے دیا ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا قدرت اللہ عارف ،مفتی وسیم عباس ،مفتی سمیع اللہ نے کہاکہ حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت 18 ذی الحجہ کو سرکاری سطح پر منایا جائے ۔ذرائع ابلاغ پر حصرت عثمان غنیؓ کے فضائل اور مناقب بیان کئے جائیں ۔حکومت حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر سرکاری تعطیل کا اعلان کرے ۔

مفتی خالد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -