وزیراعظم امریکہ میں عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھارہے ہیں، حافظ عبدالکریم

وزیراعظم امریکہ میں عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھارہے ہیں، حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)وزیراعظم میاں نواز شریف امریکہ میں عالمی برادری کے سامنے موثرانداز میں مسئلہ کشمیر اُٹھارہے ہیں اور بھارتی فوج کے بڑھتے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے مذمت کرتے ہیں بھارتی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے پاک فوج اور عوام پوری طرح تیار ہیں خطے کی موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف انتشار کی سیاست سے گریز کرے ۔چیچہ وطنی کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا موجودہ حکومت اور میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
ہے ۔ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر خطہ میں امن نہیں آسکتا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے سامنے کشمیری سینہ تان کر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا چیچہ وطنی ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار طفیل جٹ کی بھاری اکثریت سے جیت عوام کا موجودہ حکومت اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔