وہاڑی اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا شاندار استقبال ‘ نوجوانوں کے بھنگڑے ‘ سیلفیاں

وہاڑی اسٹیشن پر آزادی ٹرین کا شاندار استقبال ‘ نوجوانوں کے بھنگڑے ‘ سیلفیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ چشتیاں (جنرل رپورٹر ‘ نمائندگان ) آزادی ٹرین کل ملتان ڈویژن کے دنیاپور سٹیشن پہنچے گی ملک بھر میں سفر کرتے ہوئے آزادی ٹرین کل 22 ستمبر کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے دنیا پور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی‘ ٹرین ایک گھنٹہ دنیا پوررکے گی‘ قبل ازیں آزادی ٹرین رکن پور پہنچے گی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق آزادی سپیشل ٹرین کی وہاڑی آمد پرسینکڑوں خواتین و مرد کا اسٹیشن پر شاندار استقبال ، ٹرین پر پھو لوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں مسلم لیگ(ن) کے رہنما وچیئرمین زاہد اقبال چودھری (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
، ٹی ایم او میاں اظہر، نو شین ملک ، اسٹیشن ماسٹر چودھری محمد اقبال نے والہانہ استقبال کر تے ہوئے کہا کہ وہاڑی کے لو گو ں کیلئے آزادی ٹرین سے جذبہ حب الوطنی ابھرا ہے جس کا ثبوت آج کا یہ جم غفیر ہے آزادی لاکھوں جا نوں کا نذرانہ دے کر حاصل کی تھی آج یہ آزادی ٹرین اس کی یا دتا زہ کررہی ہے۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی صدر عمران رشید نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے ‘ چاروں صوبوں کی ثقافت اور بے مثال بھائی جارے کی فلیکس لگا کر ٹرین کو مزید خوبصورت بنا یا گیا تھا نوجوان آزادی ٹرین کے قریب خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے ، سیلفیاں لیتے رہے اور پا کستان زندہ باد کے نعرے لگا تے رہے اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر چودھری محمد اقبال نے شہریوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھرپو ر استقبال کی وجہ سے آج کا یہ پروگرام کا میاب ہوا ہے ۔ اس موقعہ پر سجاد خان کھچی ، محمد علی چاچڑ ،جا وید اقبال کھوکھر، مرزا رفیق پا شا، سرفرا زشاہ ، راؤ عدنان، محمدعباس ،حافظ جان محمد ، نصر اللہ ، وسام اسلم، شیخ جا وید کالا کے علاوہ مردو خواتین و بچوں بوڑھوں کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چشتیاں میں 21ستمبر(آج)آزادی ٹرین کے دو گھنٹے کے لیے آمد کی خبر سے چشتیاں میں 1998کے بعد پیدا ہونے والے بچوں جو آج 18سال کے ہو چکے ہیں اپنے شہر میں پہلی بار کسی ٹرین کو دیکھ سکیں گے کیونکہ 1890میں انگریزوں نے دہلی سے کراچی براستہ بٹھنڈہ، بہاولنگر، چشتیاں ،سمہ سٹہ مسافر اور گڈز ٹرین چلا رکھی تھی جو پاکستان بننے کے بعدنصف صدی تک کامیابی سے چلتی رہی تھی 1998میں حکمرانوں کی ناقص منصوبہ بندی اور کرپشن کی بناء پر اس ٹرین کو بند کر دیا نواز شریف حکومت نے بہاولنگر سمہ سٹہ کے ٹریک کی مرمت کرکے اسے قابل استعمال بھی بنا دیا ہے لیکن تاحال اس پر مسافر یا گڈز ٹرین نہیں چلائی سکی چشتیاں شہر اور دیہات میں آزادی ٹرین کو دیکھنے کا اشتیاق بڑھ گیا ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کو چاہیے کہ وہ عارضی موٹر سائیکل کا اسٹینڈ بنانے کے علاوہ سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے۔