36اضلاع کے پرائمری وایلیمنٹری سکولوں کیلئے فنڈز جاری

36اضلاع کے پرائمری وایلیمنٹری سکولوں کیلئے فنڈز جاری

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)سیکرٹری فنانس پنجاب نے صوبے بھر کے 36اضلاع میں پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کی مالی سال2016-2017کے پہلے کوارٹر کے لئے 2ارب 15کروڑ17 لاکھ72 ہزار 431 روپے کے فنڈز (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

جاری کئے ہیں تفصیل کے مطابق خانیوال کو7کروڑ51لاکھ94ہزار146روپے ،ملتان کو6کروڑ27لاکھ70ہزار507روپے ،وہاڑی کو6کروڑ79لاکھ12ہزار27روپے ،بہاولنگر کو8کروڑ57لاکھ98لاکھ913روپے ،بہاولپور کو5کروڑ93لاکھ38ہزار385روپے ،بھکر کو5کروڑ36لاکھ5ہزار280روپے ،ڈیرہ غازی خان کو6کروڑ90لاکھ25ہزار539روپے ،جھنگ کو6کروڑ95لاکھ19ہزار313روپے ،لیہ کو2کروڑ98لاکھ35ہزار144روپے ،لودھراں کو2کروڑ98لاکھ 35لاکھ144روپے ،میانوالی کو4کروڑ86لاکھ76ہزار329روپے ،مظفر گڑھ کو8کروڑ7لاکھ90ہزار617روپے ،اوکاڑہ7کروڑ21لاکھ 88ہزار224روپے ،پاکپتن کو4کروڑ37لاکھ72ہزار262روپے ،رحیم یار خان10کروڑ99لاکھ21ہزار، راجن پور3کروڑ91لاکھ57ہزار249روپے ،ساہیوال کو5کروڑ83لاکھ72ہزار113روپے اور ٹوبہ ٹیگ سنگھ کو 6کروڑ78لاکھ46ہزار312روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -