ملک کو کرپشن ‘ لاقانونیت نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے‘ جمشید دستی

ملک کو کرپشن ‘ لاقانونیت نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے‘ جمشید دستی

  

چوک مہر پور ( نمائندہ پاکستان )عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کرپشن اور لا قانونیت نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے کرپشن کے خلاف کوئی موثر قانون نہ ہونے کی وجہ سے ایک مخصوص طبقہ تمام وسائل پر قابض ہے انہوں نے کہا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کہ عوامی راج پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ کرپشن پر سزائے موت کا قانون لاگو کیا جائے گا ملکی صدر کی تنخواہ عام مزدور کے برابر ہو گی اور وہ بغیر پروٹوکول سائیکل پر بیٹھ کر اپنے دفتر آئے گا وزیروں مشیروں کی فوج کا خاتمہ اور قانون ساز اسمبلی موثر او ر با اختیار ہو گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نشان جھاڑو غریب اور مزدور طبقے کی شناخت کی علامت ہے جس کا مقصد غریب اور امیر میں یکسانیت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ قائد اعظم کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی حالات کو خراب کرنے میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم و تشدد کے خلاف عالمی برادری کا نوٹس نہ لینا حیران کن ہے ،انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ ایک ایجنڈے پر متفق ہو کر دنیابھر میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں ان حالا ت میں تمام اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج ٹوپی ڈراما ہے تحریک انصاف اپنا معیار کھو چکی ہے عمران خان اسمبلی میں بھیگی بلی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل ملک بھر میں زور شور سے جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -