لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں، ہر سطح کے مسائل حل کرینگے ،دوست کھوسہ

لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں، ہر سطح کے مسائل حل کرینگے ،دوست کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جھوک اترا(نمائندہ پاکستان) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ سے کھوسہ گروپ کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات ۔ ملاقات میں محمد جمیل خان سکھانی، ثناء اللہ خان کھوسہ، منظور خان کھوسہ، شیخ توقیر وحید قریشی، غلام عباس خان کھوسہ، محمد یوسف خان تھہیم، عبدالعزیز خان شہانی، حافظ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
نبی بخش خان لغاری، ہاشم خان گاڈی، راشد خان صدقانی شامل تھے ملاقات کے بعد سردار دوست محمد خان کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے گروپ کے رہنماو عہدیدار و کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ۔تمام دوست میرے لیے قابل احترام ہیں انشاء اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا آپکا تعاون ہمارے لیے قابل ستائش ہے آنے والے جنرل الیکشن میں پورے ضلع میں کھوسہ گروپ کے وفادار ساتھی اپنا کردار بھرپور ادا کریں گے۔ جو حالیہ بلدیاتی الیکشن ،الیکشن نہیں سلیکشن تھا ۔ ۔ڈیرہ کی عوام نے ہمیشہ کھوسہ سرداروں کا بھرپور ساتھ دیا ہے میں آپکے ہر دکھ سکھ میں شریک رہوں گا ۔ ہر جگہ پر سیوریج ناکارہ ہو چکی ہے روڈ ٹوٹ پھوٹ کر ضائع ہو چکے ہیں ہر کالونی میں مسائل کے گڑھ ہیں۔ لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں۔