میٹرو ، 14 بس سٹیشنز کی سیڑھیوں پر لگنے والی کلیڈنگ ملتان پہنچ گئی

میٹرو ، 14 بس سٹیشنز کی سیڑھیوں پر لگنے والی کلیڈنگ ملتان پہنچ گئی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے 14بس اسٹیشنز کی سیڑھیوں پرلگنے والی کلیڈنگ(Cladding)ملتان پہنچ گئی ہے جو کہ جاپان اور جرمنی سے در آمد کی گئی ہے۔یہ کلیڈنگ ایلومینیم کمپوزٹ پینل پر مشتمل ہے جبکہ بس اسٹیشنز کی چھتوں پر ایلومینیم سینڈوچ پینل لگایا(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

جارہا ہے ۔چھتوں اور سیڑھیوں پر لگنے والے ان پینلز کو تقریباً40سال تک مرمت کی ضرورت نہیں رہے گی۔ان پینلز میں ایلومینیم کی دو شیٹوں کے درمیان پولی یوری تھین بھراجاتا ہے جس سے گرمی کی تپش کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کی طرف سے جاپان اور جرمنی کی منظور شدہ فرم کی یہ کلیڈنگ شیٹس کی صورت میں دبئی لائی جاتی ہے جہاں اسے آرڈر کے مطابق سائز میں ری پراسیس کیاجاتا ہے۔دریں اثناء ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے ترجمان نے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز میٹرو بس پراجیکٹ میں منتقل کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے نئے مالی سال میں 3۔ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور فنڈز کی کمی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز منصوبے کے لئے منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

میٹرو بس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -