عمران کے دھرنوں سے ن لیگ کی مقبولیت کم نہیں ہوسکتی ، نشاط ڈاہا
خانیوال (نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان جتنے مرضی دھرنے لیں ن لیگ کی مقبولیت کم نہیں ہوسکتی میاں نواز شریف قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں قوم میاں نواز شریف کی کامیاب داخلی وخارجی پالیسیوں سے مکمل مطمئن اور متفق ہے۔انسانیت کی خدمت کرکے جتنی تسکین ہوتی ہے یہ درس نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک کے مطالعہ سے ملتا ہے جنہیں رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے سینئر ورکنگ جرنلسٹ فورم کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا جس نے انجم بشیر احمد کی صدارت میں ان سے ملاقات کی وفد میں قلزم بشیر احمد ،چوہدری عبدالستار جٹ اور منظور حسین بھٹی شامل تھے۔ نشاط احمد ڈاہا نے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجاگیا جو صادق اور امین تھے ۔