سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ڈولفن پولیس فورس ہیڈ آفس کی تجویز پر غور

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ڈولفن پولیس فورس ہیڈ آفس کی تجویز پر ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ایشیاء کے کپاس کے سب سے بڑے تحقیقی ادارے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ڈولفن پولیس فورس کا ہیڈ آفس ‘ ٹاسک فورس کادفتر اور تھانہ قطب پور کی تجویز زیر غور ہے ۔پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے میں ہاؤسنگ کالونی کے منصوبے کے بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع گزشتہ روز مختلف اداروں کے افسران کا سی سی آر آئی کا دورہ ۔ پرانا شجاع آباد روڈ پر پی ٹی وی سٹیشن کے بالکل سامنے 15 ایکڑ پر مزید سرکاری دفاتر بنائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ‘ پوری دنیا میں زرعی تحقیق کو بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے ‘ جبکہ پاکستان میں ان اداروں کوختم کرکے دیگر سرکاری ادارے بنائے جانے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ذیلی ادارے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل ملک کا زرعی تحقیقات میں بہت بڑا حصہ ہے جس پر موجودہ حکومت نے اسلام آباد کے پوش علاقے میں ہاؤسنگ کالونی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت پی اے آر سی کے 1ہزار 395 ایکڑ رقبے میں سے 1 ہزار 250 ایکڑ پرکالونی بنانے کے حکومتی فیصلے کیخلاف عدالتی احکامات آڑے آگئے تھے ‘ اب ایشیاء اور پاکستان کے کپاس پر تحقیق کرنے والے سب سے بڑے ادارے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں تحقیقی کام کو بند کر کے دیگر سراری دفاتر قائم کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے جس کے تحت گزشتہ روز مختلف ادارے کے افسران نے بغیر کسی سرکاری دستاویز کے سی سی آر آئی کے اس علاقے کے زمین کے نمونے لیکر لاہور روانہ کیے ہیں جہاں نئی بلڈنگ کی تجویز ہے ۔

تجویز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -