اطالوی یونیورسٹی کے 2پروفیسرز کی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہرامین سے ملاقات ‘ النگ کی شناخت برقرار رکھنے کے سلسلہ میں پراجیکٹ کے دوسرے مرحلہ پراتفاق رائے

اطالوی یونیورسٹی کے 2پروفیسرز کی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)دنیا کی قدیم تہذیب کے وارث اٹلی کی یونیورسٹی پولی ٹیکنیکو دی میلانو کے پروفیسر فرنسیکو برلو ، ایڈل برٹواور کالرومینفریڈی نے دنیا کے قدیم ترین آباد شہروں(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

میں سے ایک آباد شہر ملتان کی تاریخی عمارات کو ان کی اصل حالت میں محفوظ رکھنے کے پراجیکٹ کے سلسلہ میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے ملاقات کی. ملاقات میں انجینئر شاہد علی بخاری ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق بھی موجوتھے .جس میں النگ کی شناخت رکھنے والے شہر ملتان کے سلسلہ میں پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر باہمی اتفاق کیاگیا .اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے توقع ظاہر کی کہ اٹلی کی ٹیم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان اور زکریایونیورسٹی ملتان کی بلڈنگ لینڈ اور آرکیٹیکچرل انجیرنگ کی مستعد ٹیم کے ذریعہ اس خطہ کی قدیم ترین تاریخ اور ثقافت محفوظ کرنے میں یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرے گی. اٹلی کے وفد نے پرنسپل انجیرنگ کالج انجینئر ڈاکٹر عابد لطیف سے بھی ملاقات کی .واضح رہے کہ چار برس پہلے اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دست خط ہوئے تھے.اس کے پہلے مرحلے پر ملتان کے ثقافتی ورثہ کو محفوظ کرنے کی مہاتوں کو مربوط بنانے پر سیمینار منعقد ہوا تھا اورگزشتہ روزبھی سیمینار منعقد ہوا جس میں اٹلی کے ماہرین تعمیرات کے ساتھ یونیورسٹی کے آرکیٹک انجینئر شاہد علی بخاری ، انجینئر مسعود بخاری ، انجینئر یوسف رضا تاثیر نے بھی خطاب کیا. سیمینار میں ایس ایم ای لیکچرار حسن صدیقی کے علاوہ طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -