ملتان ‘ نئی اور پرانی یوسی کی تزئین و آرائش اور فرنیچر کی خریداری کیلئے چیک تقسیم
ملتان (خبر نگار ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے نئی اور پرانی یونین کونسلوں کی تزئین و آرائش اور فرنیچر کی خریداری کیلئے یوسی سیکرٹریوں کو چیک تقسیم کردئیے ہیں ۔ گزشتہ روز اے ڈی ایل جی خضر عباس گھاکھی نے یونس ہال(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
میں ضلع بھر کی 185 یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو چیکوں کی تقسیم نئی یونین کونسلوں کو فی یونین کونسل 5 لاکھ روپے جبکہ پرانی یونین کونسلوں کو 1 لاکھ روپے فی یونین کونسل کے حساب سے چیک تقسیم کیے گئے ۔
یوسی چیک