موسم میں تبدیلی ‘ میپکو ریجن میں 14 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

موسم میں تبدیلی ‘ میپکو ریجن میں 14 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

  

ملتان ‘ احمد پور شرقیہ ‘ رنگ پور ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) موسم کی تبدیلی کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی‘ گزشتہ روز بھی ملتان سمیت میپکو ریجن میں 14گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی رہا جس کے باعث صارفین کو اذیت ہوئی ‘ مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ احمد پور شرقیہ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق واپڈ ا سب ڈویثرن ون نے اطلاع(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

دےئے بغیر سٹی فیڈر کی بجلی مسلسل چھ گھنٹے بند کر دی۔ جس سے پور ے شہر میں کاروبار ٹھپ رہے۔ او رشدید گرمی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑا ۔ بجلی کی طویل بندش سے گھروں میں پینے کا پانی تک ختم ہوگیا۔ شہریوں محمد ندیم ، محمدا کرم چھٹہ، عبدالغفار ، جاوید خان ، عبدالغنی ، محمد اشرف ، محمد منور ، محمدا کبر، منشی خلیل بلوچ، افضل، چوہدری محمد خالد، حاجی شاھد ، نے احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ آ ئے روز کوئی نہ کوئی بہا نہ بنا کر سٹی فیڈر کی بجلی مسلسل چار چار گھنٹے بند کر دی جا تی ہے۔ غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے باعث ہمارے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مسلسل چھ گھنٹے بجلی بند کر کے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا گیا۔ انہوں نے ایس ای واپڈا محمد سلیم خا ن تونسوی سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رنگ پور سے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میپکو حکام کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -