قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی، میاں مقصود

قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی، میاں مقصود

  

ملتان(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کورکمانڈرزکانفرنس میں بھارتی پراپیگنڈے کانوٹس لینے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔انڈیامقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اڑی کاواقعہ کرواکر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگارہا ہے۔ بھارتی 8لاکھ فوج نے مقبوضہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کشمیر میں مظالم کی انتہاء کردی ہے۔برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک100سے زائد نہتے کشمیری شہید ، 700سے زائد نابینا اور10ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری انسانی حقوق کی کھلم کھلا بھارتی خلاف ورزی کو رکوانے کے لیے دباؤڈالے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجانا چاہئے ۔ہندوستان ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کا استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف2برسوں میں کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ سے 57پاکستانی شہید225عام شہری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ563بارکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہندوستان کے مذموم عزائم کوخاک میں ملانے کے لیے عالمی دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جائے۔انہوں نے کہاکہ بغیر ثبوت اڑی واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانے پر ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں اور وہاں کے عوام بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے دی جانے والے دھمکیاں تشویش ناک ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جنوبی ایشیامیں جنگ کاماحول پیداکیاجارہا ہے۔

میاں مقصود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -