عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع مظفرگڑھ میں سیکورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری

عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع مظفرگڑھ میں سیکورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری

  

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے ہم سب کو مل کر اخوت ، بھائی چارے اور رواداری کی فضا کو فروغ دینا ہے، اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہے او رملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے ، یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او ملک اویس احمد بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے کہا ہے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، انہوں نے ٹی ایم او ز کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر صفائی کو یقینی بنایا جائے، رات کے وقت روشنی کا معقول انتظام کیا جائے ، ڈی سی او نے ماتمی جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ راستوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ اس محرم الحرام کے موقع پر سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع میں امن کے قیام کو یقینی بنایاجائے گا، انہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس کے تعاون سے مجالس ، جلوسوں کے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، قبل ازیں ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں ، مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے مطابق بنائے گئی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ،امن کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں مجالس کی سکیورٹی کیلئے2200پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے، حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے، خار دار تار، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، مسائل کے حل کیلئے حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلعی اور تحصیل سطح پر کور کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں، جن کے مدد سے مسائل کو مقامی سطح پر حل کیا جائے گا، اس موقع پر اختر بخاری، عبدالغنی ثاقب، گلزار عباس نقوی، مولاناحسین احمد مدنی اور صدر مرکزی انجمن تاجران امیر حسن نے بھی خطا ب کیا ، انہوں نے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے ضلعی انتظامی کہ طرف سے کئے گئے انتظامات اطمینا ن بخش ہیں، ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے ہم سب متحد ہیں، امن ہم سب کا عقید ہ ہے کسی شرپسند کو اس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،تمام مقررین نے ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،اجلاس میں اے بی مجاہد صدر پریس کلب، رانا افضل ، غضنفر عباس نقوی ،مولانا ابو ہریرہ سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء ، سیاسی ، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -