دوستوں کی مشاورت سے بھائی ایم این اے سے علیحدگی اختیار کرلی‘ خضر حیات گوپانگ

دوستوں کی مشاورت سے بھائی ایم این اے سے علیحدگی اختیار کرلی‘ خضر حیات گوپانگ

  

سیت پور(نامہ نگار) گوپانگ گروپ کے چیف سردار خضر حیات گوپانگ نے صوبائی حلقہ پی پی 261سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے بھائی ایم این اے عاشق گوپانگ سے اصولوں کی بنیاد پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کر لی ۔سیت پور میں سابق تحصیل ناظم خضر حیات گوپانگ نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے صوبائی حلقہ پی پی 261سے الیکشن لڑنے کا اعلان(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دوستوں کی مشاورت کے بعد اپنے بھائی ایم این اے عاشق گوپانگ سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ میں نے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بطور ٹرائیل چار یونین کونسلوں میں حصہ لیا جن میں سے تین یونین کونسلوں میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔ بلدیاتی الیکشن میں عبداللہ شاہ بخاری گروپ سے الحاق کیا تھا جو کہ ابھی تک قائم ہے ۔ عبداللہ شاہ بخاری سینیئر سیاست دان ہیں انشاء اللہ ضلعی چیئرمین منتخب ہو کر تحصیل علی پور کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ تحصیل علی پور کے کسی سیاسی گروپ سے میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ سن 1968سے 1985تک گوپانگ گروپ انتہائی مشکلات کا شکار رہا جن کا سامنا میں نے انتہائی صبر کے ساتھ کیا ۔ 1985میں عاشق گوپانگ ایم پی اے منتخب ہوئے ۔گزشتہ دو دہائیوں سے عاشق گوپانگ حلقے کی عوام کو بھول چکے بطور تحصیل ناظم علی پور کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کرائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام بہت محبت کرتے ہیں انشاء اللہ ایم پی اے منتخب ہو کر عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ لیاقت علی خان گوپانگ ، اجمل خان بربرہ ، سلیم خان رند، راء محمد عاشق ، ماسٹر عبدالقادر ، جہانگیر خان گوپانگ ، بھٹو خان گوپانگ ، رانا محمد طارق فریدی و دیگر موجود تھے۔

خضر حیات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -