پاک چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجرثابت ہوگی، سعید مینس

پاک چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجرثابت ہوگی، سعید مینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان) پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکے خطے کے لیے گیم چینجرثابت ہوگی ۔ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا چال بچا دونگا۔ملک کی ترقی میں میڈیا کا مثبت کردار قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار سابق سپیکرصوبائی اسمبلی و ممبر قومی اسمبلی این اے 170سعید احمد خان منیس نے صحافیوں سعید احمد خان منیس نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کی بلا امتیاز خدمت پر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
یقین رکھتے ہیں اور اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے اور حکومت کا سب سے زیادہ فوکس تعلیم صحت روزگاری کی فراہمی اور بنیادی سہولتوں کی فراہم پرہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ خانیوال تا لودھراں دو رویہ سڑک جس کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں کے مکمل ہونے سے نہ صرف تین اضلاع جس میں وہاڑی لودھراں اور خانیوال کے عوام کو بہترین سفر ی سہولتیں میسر آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف ملک بلکے خطے کے عوام کی تقدیر بدل دے گا۔پاک چین دوستی لازوال اور بے مثال ہے ۔عوام اب احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ علاقے میں ترقی چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
سعید مینس