گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 167 مریض ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 167 مریض ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ گذشتہ روز بھی ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تھم نہ سکا۔ 167 مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ جن میں سے 69 مریضوں(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کو طبی امداد دینے ککے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر صوبائی حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ مذکورہ مرض کے مریض نشتر ہسپتال ، سول ہسپتال، شہباز شریف جنرل ملتان، چلڈرن کمپلیکس اور فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔