ہسپتالوں کو پبلک نجی پارٹنر شپ کے تحت نجکاری کیلئے محکمہ صحت کو مشکلات

ہسپتالوں کو پبلک نجی پارٹنر شپ کے تحت نجکاری کیلئے محکمہ صحت کو مشکلات

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان ڈویژن کے دو اضلاع سمیت صوبہ بھر کے5اضلاع کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجکاری کے لئے محکمہ صحت پنجاب کے شعبہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پری کوالیفیکیشن کیلئے درخواستیں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

جمع کروانے کی تاریخ میں ایک دفعہ پھر توسیع کردی گئی لودھراں،خانیوال،پاک پتن،چکوال اور جھنگ کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کیلئے اس سے قبل پری کوالیفیکیشن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ9ستمبر مقرر کی گئی جس میں23ستمبر تک توسیعی کردی گئی تاہم صوبائی محکمہ صحت پنجاب نے پری کوالیفیکیشن درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں10اکتوبر2016ء تک توسیع کردی جبکہ خواہش مند پارٹیوں کیلئے شرائط میں نرمی بھی کردی ہیلتھ سروسزفراہم کرنے والے آرگنائزیشن کیلئے کم از کم5سالہ تجربہ صرف صوبہ پنجاب میں نجی شعبہ میں فراہم کرنے کا شرط ختم کرتے ہوئے اسے پاکستان بھر کیلئے کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -