بینظیر انکم سپورٹ ، خان پور جعلی سمیں ایکٹو کرنیوالا گروہ سرگرم

بینظیر انکم سپورٹ ، خان پور جعلی سمیں ایکٹو کرنیوالا گروہ سرگرم

  

خان پور(تحصیل رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بنانے کے نام پر بائیو میٹرک سے جعلی سمیں ایکٹیو کرانے کیلئے نوسر بازوں کے گروہ کی سر گرمیاں عروج پکڑ گئیں خان پور سمیت ضلع بھر کے مختلف علا قوں میں نوسر بازوں کے گروہ خواتین کے نام پر انہیں یہ جھانسہ دیکر سمیں ایکٹیو کرانیں میں سرگرم عمل ہیں کہ انکے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بنا رہے ہیں لیکن یہ سمیں ایکٹیو (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کراکر انہیں بھاری قیمت پر فروخت کا عمل ساتھ ساتھ ہاتھوں ہاتھ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ زیادہ جعلی اور فرضی نا موں سے ایکٹیوہونیوالی سمیں یوفون کمپنی سے ہیں اور جن ڈیوائزز سے سمیں ایکٹیو کی جارہی ہیں وہ کہاں سے نوسر بازوں نے حاصل کی ہیں اسکی تحقیقات بے حدضروری ہے ۔پچھلے دنوں موضع جنگی کی بستی کرم حسین میں4کار سوار نو سر بازوں کے گروہ جن میں ایک شخص شیخ عبد الستار کا رہائشی عمران نا می شخص شامل تھا نے خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کے کارڈ بنا کر دینے کا جھانسہ دیکر ایک ہی جگہ اکٹھا کرلیا اوربائیو میٹرک کے ذریعے یو فون کمپنی کی سمیں32خواتین زینب مائی،صغراں مائی،پروین مائی،سکینہ مائی،ذرینہ مائی،امین مائی،صداں مائی،عزت مائی،رخسانہ بی بی ودیگرکے نام کرلیں اور رفو چکر ہو گئے ،جب خواتین کو اصل حقائق کا پتہ چلا تو وہ یو فون کے مقامی دفتر میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے نام سموں کی تصدیق کی تووہاں موجود مقامی فرنچائزر عزیز خان نے سمیں نام ہوکر ایکٹیو ہونے کی تصدیق کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انکی سمیں کینسل کردی جائیں گی،اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پریوفون کمپنی کے مقامی فرنچائزر عزیز خان نے نوسر بازوں کے گروہ سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ۔اس واقعہ کی در خواست مقد مہ کے اندراج کیلئے عبد القادر نامی شخص نے پولیس تھا نہ سہجہ کو دی لیکن پولیس کو نو سر با زوں نے مبینہ طور پر خرید لیا اور انہوں نے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔متا ثرین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -