راجن پور کلاں، دیگی مائنر میں 30فٹ چوڑا شگاف ، فصلیں متاثر

راجن پور کلاں، دیگی مائنر میں 30فٹ چوڑا شگاف ، فصلیں متاثر

  

راجن پورکلاں (نمائندہ خصوصی ) راجن پورکلاں کے نواحی موضع قیصرچوہان میں برجی نمبر32اور33کے درمیان دیگی مائنرمیں 30فٹ چوڑاشگاف ہونے سے پانی دوسوسے زائدایکڑفصل میں داخل ہوگیا ، جس سے کپاس کی فصل شدیدمتاثر ہوئی ، متاثرہ زمینداروں نے بتایاکہ عملے کوشگاف کی فوری اطلاع دی گئی لیکن عملہ بارہ گھنٹے بعدپہنچا ، متاثرہ زمینداروں نے الزام (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

عائدکیاکہ انہار عملہ بڑے زمینداروں سے ملکرخودشگاف کرواتاہے ،جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کی فصلیں بھی تباہ ہوجاتی ہیں متاثرہ کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہؤے کاروائی کامطالبہ کیاہے اور میٹ حضوربخش کھمبڑاکوفوری طورپر ختم کرنے کامطالبہ کیاہے ،جبکہ میٹ حضوربخش نے کہاکہ یہ کٹ بیلدارکرواتے ہیں جن کی کئی مرتبہ میں شکایات بھی دیں،دریں اثناء صحافیوں کے رابطہ کرنے پر ایس ڈی اوطاہراقبال چٹھہ نے بتایاکہ موقع پرپہنچ کرذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرینگے ، واضح رہے کہ انہارعملے کی طرف سے پائپ لگواکرپانی چوری اورکٹ لگاکرپانی چوری کی وارداتیں بہت زیادہ ہوچکی ہیں میڈیاپرخبریں شائع ہونے ہونیوالے اور احتجاج کرنیوالے کاشتکاروں کے نام ایف ۔آئی ۔آر میں شامل کردیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی کاشتکار عملے کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے تیارنہیں ہوتا۔

شگاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -