دریائی کٹاؤ سے مکینوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری‘ یاور زمان

دریائی کٹاؤ سے مکینوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری‘ یاور زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ دریائی کٹاو سے علاقہ مکینوں کی جان ومال کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لیہ کے نشیبی علاقوں کو دریائی کٹاو سے محفوظ رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اورابتدائی طور پرڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت سے دریائی کٹاو کو روکنے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کے لیے سٹڈکی تعمیر کا منصوبہ اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں موضع سمرا نشیب میں دریائی کٹاو کے معائنہ کے بعد اہل علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد ،سیکرٹر ی آب پاشی ،کیپٹن (ر)انجم ضیاء ،ڈی سی او سید واجد علی شاہ،ایکسین انہارآغا احسان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے کہا کہ دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے عارضی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے پتھر ڈالنے کا کام شروع ہوچکا ہے اس موقع پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب متاثرین کٹاوکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری پہلی درخواست پر ہی صوبائی وزیر آپ کے درمیان موجود ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ مختلف مواضعات میں دریائی کٹاو سے متاثرہ عوام کے ریلیف کے لیے ضلع حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف کیمپس کا قیام،سروے کے عمل کا آغاز ،فوڈ آئٹمز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیاتھا اور چوبیس گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے جومستقل بحالی تک جاری رہے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دریائی کٹاو کے تدارک کے لیے جلد ہی مستقل طور پر ماڈل سٹڈی روپورٹ کی روشنی میں کام کا آغاز کر دے گی ۔قبل ازیں ڈی سی او سید واجد علی شاہ نے صوبائی وزیر کو سرکٹ ہاوس میں دریائی کٹاو کے عمل،روک تھام ،ریلیف و بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارئے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔