میپکو،13افسران کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی،تحقیقاتی کمیٹیاں قائم

میپکو،13افسران کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی،تحقیقاتی کمیٹیاں قائم

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے 13افسران کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز (ای اینڈ ڈی) رولز 1978 ؁ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

انہیں معطل کرکے میپکو ہیڈ کوارٹرز اٹیچ کردیاہے ۔ ان افسران کے خلاف مس کنڈکٹ اور سب ورژن (Misconduct & Subversion) کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔ ان معطل ہونے والے افسران کو معطلی کے احکامات کے ساتھ ہی چارج شیٹ اور ان پر عائد الزامات کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے ۔ میپکو انتظامیہ نے دو تحقیقاتی کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں جو ان افسران سے تحقیقات کریں گی ۔ ایک کمیٹی میں کنوینر چیف انجینئر (او اینڈ ایم ) ٹی اینڈ جی میپکو کیپٹن (ر) سرفرازاحمد خان جبکہ دوسری کمیٹی کے کنوینرمنیجر ایم اینڈ ایس میپکو اقبال احمد شیخ ہیں ۔ ان معطل ہونے والے 13افسران میں ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن کوٹ ادو حاجی سردار خان، ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن لیہ ظفر اقبال گل، سب ڈویژنل آفیسر میپکو شاہ جمال سب ڈویژن منظور حسین سرانی، سب ڈویژنل آفیسر میپکوخان گڑھ سب ڈویژن محمد مظفر امین، سب ڈویژنل آفیسر میپکو کوٹ ادو فرسٹ سب ڈویژن عبدالواحد، سب ڈویژنل آفیسر میپکو سیکنڈ کوٹ ادو سب ڈویژن رحمت اللہ، قائمقام سب ڈویژنل آفیسر میپکو گجرات سب ڈویژن محمد اظہر جمال، سب ڈویژنل آفیسر میپکو چوک سرور شہید سب ڈویژن خان محمد، سب ڈویژنل آفیسر میپکو سنانواں سب ڈویژن محمد سلیم خان، سب ڈویژنل آفیسر میپکو فرسٹ سب ڈویژن لیہ شاہد نواز، سب ڈویژنل آفیسر میپکو کروڑلعل عیسن سب ڈویژن محمد سلیم اقبال، سب ڈویژنل آفیسر میپکو فتح پور سب ڈویژن محمد شہزاد بشیراور سب ڈویژنل آفیسر میپکو چوک اعظم سب ڈویژن انور احمد خان شامل ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -