9منشیات فروش، 16 اشتہاریوں سمیت 33 ملزمان گرفتار

9منشیات فروش، 16 اشتہاریوں سمیت 33 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔09منشیات فروش،05جواریوں ،01ناجائز اسلحہ رکھنے،01اشتہاری ملزمان کو بھگانے،01تیز رفتاری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
سے گاڑی چلانے والے اور 16اشتہاری مجرمان سمیت33ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم مبارک علی سے 05بوتلیں شراب دیسی ، ملزم غلام مرتضیٰ سے 05لیٹر شراب دیسی ، اور ملزم آصف حسین سے 4 1/2لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے ،پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم احمد علی نے 1270گرام چرس ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم کاشف سے 125گرام چرس ، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شوکت سے 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد عرفان سے 05لیٹر شراب اور ملزم کامران سے 05لیٹر شراب ،پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم امیر بخش سے 130گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد کاشف سے پسٹل معہ 04گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کپ نے ملزمان علی رضا، محمد افضل ، محمد پرویز اور نواب کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 880/-روپے معہ 52پتے تاش برآمد کر کے ، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم لطیف اللہ کو پرچی جواء فروخت کرتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 750/-روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم ساجد حسین کو انتہائی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے16اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے03کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ13ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے11اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔