ادارہ میں میرٹ پر بھرتیاں کرانے کیلئے عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کرینگے،صدر ایمپلائز یونین غفار شاہد

ادارہ میں میرٹ پر بھرتیاں کرانے کیلئے عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کرینگے،صدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)محمد جاوید کی طرف سے ایمپلائز یونین پی ایچ اے کے اعزاز میں انکی رہائش گاہ قاسم بیلہ پر الگ کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر ایمپلائز یونین غفار احمد شاہد،جنرل سیکرٹری رانا افسر خلیل،رانا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
رؤف ارشاد،خالد گجر،رانا محمود،چوہدری عبدالمجید،اشفاق سندھو،اللہ بخش،غلام سرور،صابر گیلانی سمیت تمام عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایمپلائز یونین غفار شاہد نے کہا کہ ادارہ میں آئندہ ہونیوالی بھرتیوں کو میرٹ پر کروانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی۔اس سلسلے میں کل ہی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے ایک درخواست گزاری جائیگی جبکہ عدالت جانے سے بھی گریز نہ کیا جائیگا اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ملازمین سے اوور ٹائم لینے کا سلسلہ بند کیا جائے یا ملازمین کو اوور ٹائم دیا جائے۔اس موقع پراس کارنر میٹنگ کے میزبان محمد جاوید نے اپنے ساتھیوں عارف حسین شاہ،اظہر بھٹہ،حاجی غفور احمد ،منیر شیرازی،محمد نواز،مغیث احمد،محمد عمر،محمد عرفان،محمد یامین،رب نواز سمیت متعدد ساتھیوں نے کھل کر ایمپلائز یونین پی ایچ اے کی حمایت کا اعلان کیا اور آئندہ اپنی تمام تر ہمدردیاں ایمپلائز یونین سے وابستہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
غفار شاہد