سیاسی رنجش پر انتقامی کارروائیاں‘ حاصل پور کے شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی دھرنا

سیاسی رنجش پر انتقامی کارروائیاں‘ حاصل پور کے شہریوں کا پولیس کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نامہ نگار)تھانے میں میرٹ پر پرچے درج نہ ہونے پر اہلکاروں کے خلاف اہل علاقہ کونسلروں اور چئیرمینوں کا شدید احتجاجی دھرنا پولیس کے خلاف نعرے بازی تفصیل کے مطابق چک نمبر66 فتح میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی رنجش پر مخالفین نے حاجی مختیار احمد ، محمد رمضان کے گھر میں داخل ہو کر ڈنڈوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔ زخمی افراد تھانہ سٹی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
میں درخواسرت لے کر آئے کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر اے ایس آئی شبیر حسین اور نصیر احمد نے متاثرین کو انصاف دلانیکی بجائے الٹا مدعیوں کے خلاف پرچہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا اوراسی گاؤں کی صغراں مائی کے گھر میں داخل ہو کر شاہد اور رمضان نامی شخص نے زیادتی کی کوشش کی شور مچانے پر گھر سے فرار ہو گئے بعدازاں تھانہ سٹی میں صغراں مائی درخواست دینے گئی تو اس کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکا ل دیا گیا صغراں مائی نے کوٹ کے حکم پر پرچہ درج کرنے کے باوجود بھی اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جس پر اہل علاقہ کی خواتین اور لوگوں کے علاوہ UC24 ناظم چوہدری خالد ورک، کونسلرحنیف کمبوہ، محمد اصغر گجر، عوامی اتحاد سربراہ سید جاوید اقبال شاہ کی سربراہی میں حاطہ عدالت کے سامنے دھرنا اور احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے تھانوں میں چٹی دلالوں ، قبضہ گروپوں اور مقامی سیاستدانوں کی ایما پر پرچے درج اور خارج ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ میرے حلقے کی عوام نے بلدیاتی الیکشن میں حکومتی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا جس کی رنجش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ یہی سلوک کیا گیا اور انصاف نہ ملا تو آئندہ بہاولپور چوک میں احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتا کریں گے۔