مردان ،سپریم کورٹ آف پاکستان کا سانحہ کوئٹہ کا از خودنوٹس

مردان ،سپریم کورٹ آف پاکستان کا سانحہ کوئٹہ کا از خودنوٹس

  

مردان (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ کوئٹہ ازخودنوٹس کیس میں ڈسٹرکٹ بار مردان کی فریق بننے کی درخواست منظورکرلی ،کیس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینج تشکیل دے دیا ، چیف سیکرٹری خیبرپختون خوا، ایڈوکیٹ جنرل اورآئی جی خیبرپختون خوا کو نوٹس جاری کردیئے گئے ڈسٹرکٹ بار مردان کے صدر امیرحسین ایڈووکیٹ کے مطابق 2ستمبر کو ضلع کچہری خودکش دھماکے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار نے ہائی کورٹ کے معروف قانون دان نورعالم خان ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ ازخودنوٹس کیس میں فریق بننے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کی تھی گذشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بیج نے کیس کی سماعت کی عدالت عظمیٰ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد کیس سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے خیبرپختون خوا کے چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی خیبرپختون خوا آئی جی خیبرپختون خوا کو نوٹس جار ی کردیئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -