چیچہ وطنی میں کامیابی، ن لیگ عوامی امنگوں کی جماعت ہے، افتخار نذیر

چیچہ وطنی میں کامیابی، ن لیگ عوامی امنگوں کی جماعت ہے، افتخار نذیر

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ چیچہ وطنی ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی ہماری قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارہے،مسلم لیگ(ن) عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت دنیا بھرمیں پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے،ہماری سیاسی قیادت عوامی دکھوں کا مداواکرنے پردن رات لگی (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ،بے روزگاری،بجلی لوڈشیڈنگ ،غربت،مہنگائی کا خاتمہ حکومت کا پختہ عزم ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ملک وقوم کو اندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت تحصیل جہا نیاں میں 26ہزار سے زائد غریب مستحق افراد میں ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -