نشتر میں کانگو کا ایک اور مریض داخل،انتقال کرنے والے کی رپورٹ بھی پازیٹو

نشتر میں کانگو کا ایک اور مریض داخل،انتقال کرنے والے کی رپورٹ بھی پازیٹو

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں ایک اور مریض داخل کروایا گیا ہے۔لاڑ ملتان کاا رہائشی23سالہ نوجوان وقار عزیز کے فون کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے جس کا وارڈ نمبر27میں علاج جاری ہے مریض کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف15ہزار ہے۔وہ کراچی سے واپس آیا ہے اس کا براہ راست جانوروں سے تعلق نہیں ہے مگر گھر میں جانور رکھے ہوئے (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

ہیں۔وقار عزیز کی لسٹ رپورٹ نشتر ہسپتال لیب سے پازیٹو آئی ہے جبکہ پہلے سے داخل کانگو بخار کی کنفر مریضہ چیک شہزاد ضلع راجن پور کی رہائشی نسیم بی بی کی حالت اب سنبھلنے لگ گئی ہے اور مذکورہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔نشتر ہسپتال میں زیر علاج کانگو بخار کے شبہ میں نسیم بی بی کے خاوند،بیٹے شہبازاور بھائی کلیم اللہ کا کانگو وائرس ٹیسٹ رپورٹس نیگٹو آئی ہے۔جس میں کانگو بخار کی تصدیق نہ ہوئی ہے جبکہ کانگو بخار کے شبہ میں18ستمبر2016ء میں فوت ہونے والے کوہلو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے29سالہ عبدالرحمن ولد مرزا خان کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے اور اس میں کانگو بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

کانگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -