ایپکا ملتان،ساؤتھ پنجاب ورکرز فیڈریشن،34تنظیموں کا ایم ڈی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی

ایپکا ملتان،ساؤتھ پنجاب ورکرز فیڈریشن،34تنظیموں کا ایم ڈی اے ملازمین سے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایپکا متلان اور ساؤتھ پنجاب ورکرز فیڈریشن اور34مختلف تنظیموں نے ایم ڈی اے ملازمین اور ایمپلائز یونین سی بی اے ایم ڈی اے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایمپلائز یونین کے دفتر میں گزشتہ روز ہفتہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ان کے علاوہ صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان حاجی محمد یوسف انصاری مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کونسلرز اتحاد ضلع ملتان حاجی نذر حسین اور دیگرنے شرکت کی اس موقعہ پر نائیب صدرایپکا پاکستان ملک غلام عباس کھوکھر،ڈویژنل صدر رانا محمد (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

اقبال پنجاب جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان اظہر حسین گیلانی،سید ارشاد حسین شاہ صدر انٹی کرپشن ملتان ،سید مصور حسین نقوی،جنرل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ورکرز فیڈریشن،اکمل بشیر صدر ریڈیو پاکستان ملتان،دلاور عباس صدیقی مرکزی چیئرمین احسان خان سدوزئی،چیئرمین ایپکا ایکسائز ملتان شیخ شاہد حسین ،صدر سمال انڈسٹریز ملتان شبیر ناصر جنرل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ملتان،یونس جاوید انصاری صدر ملتان پاور لومز ورکرز،سعید احمد صدر ڈویلپمنٹ ملتان،شوکت علی جنرل سیکرٹری ایمری ملتان،میاں محمد زمان انصاری صدر ٹیکسائل گارمنٹس پنجاب،رانا محمود احمد جنرل سیکرٹری پی ایچ اے اور سید علی حیدر نقوی،ناصر جاوید بٹ،قاری محمد طارق اظہر،شوکت علی،اکبر جاوید،محمد عارف حسین،مولانواز خان،خورشید احمد بخاری،شاہرے خان،چوہدری سلیم جٹ،ایم شاہد،محمد اصغر زبیر،محمد نواز ہراج،سعید احمد ارشد اور دیگر اکابرین نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے ایمپلائزیونین سی بی اے ایم ڈی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور ہر معاملہ پر شانہ بشانہ چلنے کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلی گفگو کے بعد جس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الطاف حسین ساریو سے ملاقات کی اور ایم ڈی اے میں حالیہ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جس میں تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی نمائندہ نے دوبارہ ایمپلائز یونین کے ساتھ مذاکرات کے بعد میٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کے حالات کو مزیر بہتر کرنے اور دفتر کے ماحول کو بہتر کرنے کیلئے عمل اقدامات کرنے ہوں گے۔ایمپلائز یونین سی بی سے کی طرف سے نمائندگان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو یقین دلایا کہ یونین پشت سرگرمیوں کے ذریعے ادارے منی امن اور محبت کو فروغ دیا جائے گا۔ایمپلائز یونین کے صدر رائے محمد حنیف ادارے سے بہتر کیلئے اور آج کی میٹنگ کے حوالے سے نمائندگان کو یقین دلایا کہ وہ ادارے میں امن کو فروغ دیں گے۔

اظہار یکجہتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -