ڈاکوؤں نے محنت کش سیلز مین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

ڈاکوؤں نے محنت کش سیلز مین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی )نامعلوم ڈاکوؤں نے 429ای بی کے رہا ئشی غریب محنت کش سیلز مین محمد اشرف کو477ای بی کے قریب فا ئرنگ کرکے قتل کردیا ، کیش چھین کر فرار ، تفصیل کے مطابق429ای بی کا رہائشی سیلز مین محمد اشرف بسکٹ ، سویٹس کو مختلف دکانوں پر سیل کر تا تھا جس کی 477ای بی کے قریب نا معلوم ڈاکوؤں نے فا ئر مارکر قتل کردیا اور اُس نے ہزاروں روپے کیش چھین کر فرار ہو گئے یا د رہے کہ مقتول کے مو بائل نمبر سے اُس کے بھائی محمد اکرم کو نامعلوم افراد نے کال (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

کرکے اطلاع دی کہ تمہارے بھائی کو نا معلوم ڈاکوؤں نے فا ئر نگ کرکے قتل کردیا پو لیس تھانہ ماچھیوال نے نعش قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا لواحقین اور شہریو ں کا بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج ، ڈی پی او وہاڑی سے فوری کا رروائی اور ملز مان کی گرفتاری کا مطالبہ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -