ہمارے سائنس دانوں کو خلائی تحقیق کے علقم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا، ممنون حسین
اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ستاروں پر کمند ڈالنے کے لئے ہمارے سائنس دانوں کو خلائی تحقیق کے علوم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا علمی تحقیق و ترقی کسی کی میراث نہیں ہے نوجوان سائنس دانوں کو علم کے تمام شعبوں میں خود انحصار ہونا چاہئے ۔ منگل کے روز اسلام آباد میں کامسٹیک کے زیر اہتمام دوسری خلائی تحقیق سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں خلائی علوم میں بہت ترقی ہوئی ہے پاکستان کے سائنس دانوں نے بھی خلائی تحقیق اور علوم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے پاکستان کا پہلا خلائی سیارہ پاک سیٹ ون آر اس کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خلائی تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہو گا ۔ علمی تحقیق و ترقی کسی کی میراث نہیں ہے علم کے تمام شعبوں میں خود انحصاری ہماری منزل ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ تحقیق اور علوم میں ترقی آنے والی نسلوں کے لئے مفید ہونی چاہئے ہمارا ہر قدم پہلے قدم سے زیادہ مضبوط ہونا چاہئے کانفرنسوں کے انعقاد سے علم و تحقیق کو فروغ دیا جا سکتا ہے سپارکو تحقیق کے شعبے میں بین الاقوامی خلائی تنظیم کا رکن ہے خلائی تحقیق سے متعلق ہمارے سائنسدان ملک کا اثاثہ ہیں توقع ہے ہمارے نوجوان سائنسدان عالمی سائنسدانوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
ممنون حسین