دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ ہر محاذ پر لڑی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ ہر محاذ پر لڑی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے بشرپوری کائنات میں امن وسکون کی فضاقائم کرنے کے متلاشی ہیں جبکہ انتہاپسندوں اور انتہا پسندانہ سوچ سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ غربت،ناانصافی، جہالت، محرومی، جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ملکی سرحدوں کے اندر اور سرحدوں کے باہر نسلی اور مذہبی امتیاز کے بغیر امن کا قیام نا ممکن ہے۔دہشت گردوں نے پاکستان کی گلیوں،بازاروں،تعلیمی اداروں ،مساجد،امام بار گاہوں اوردیگرعبادت گاہوں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے ایک جامع نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا جس کے تحت پاکستان بھر خصوصاً پنجاب میں موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستانی قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے قومی قیادت نے جولائحہ عمل مرتب کیا ہے یہ صرف ایک پلان نہیں بلکہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا نظریہ ہے ،امن کا عالمی دن ہمیں امن کے قیام کے لیے کوششوں کو تیز تر کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ آج کے دن جنگوں کے خاتمے اور امن کے ساتھ رہنے کا عزم کا اعادہ کرناہے تاکہ انسانیت محفوظ ہو۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاک افواج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہر محاذ پر لڑی جا رہی ہے ۔ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کیخلاف ہر محاذ پر لڑی جانیوالی جنگ میں آخری فتح پاکستان کے عوام کی ہی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

پشاورصفحہ اول -