تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کے مسائل کے حل سے پہلو تہی کی۔ حیدر ہوتی

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کے مسائل کے حل سے پہلو تہی کی۔ حیدر ہوتی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ عوام سے تبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے صوبائی حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے پانچ سالوں میں پانچ سوڈیم بناناتودرکنار پانچ سوکنویں بھی تعمیرنہ کرسکیں جوان کی دورنگی اورمنافقت کامنہ بولتاثبوت ہے کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کریں ائندہ الیکشن میں اے این پی کے لئے راہ ہموارہے ان خیالات کاظہارحیدرخان ہوتی نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈکے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاوفدکے قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان کررہے تھے انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت ہے تبدیلی صرف اورصرف عوامی نیشنل پارٹی لائیگی کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگوں نے اپنے قوم کی بقاء کیلئے اپنے جانوں کی نذرانے دئے ہیں اورقیدوبندکی صعبتیں برادشت کی ہیں انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہے وہ پارٹی کوترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے پارٹی کاپیغام گھرگھرتک پہنچائیں کیونکہ ائندہ الیکشن میں اے این پی کیلئے راہ ہموارہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -