انسداد پولیو مہم کا 26ستمبر سے آغاز، انکاری والدین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

انسداد پولیو مہم کا 26ستمبر سے آغاز، انکاری والدین کیخلاف سخت کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، وہاڑی، میلسی، خانیوال، مظفر گڑھ، لودھراں، راجن پور، مٹھن کوٹ(وقائع نگار+ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا انکاری والدین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کریگی مختلف اضلاع کے ڈی سی او کے زیر صدارت اجلاسوں میں انتظامات کا حتمی شکل دیدی اس سلسلے میں ملتان سے وقائع نگار کیمطابق ضلعی حکو مت ملتا ن کے زیر اہتما م 3 رو زہ قو می پولیو مہم کا آ غا ز 26 ستمبر سے ہو گا جس میں 6 لا کھ سے زائد کم عمر بچو ں کو معذور ی سے بچا ؤ کیلئے پولیو کے قطر ے پلا ئے جا ئیں گے ۔ضلعی انتظا میہ نے پولیوکے قطر ے پلا نے سے انکا ر کر نے وا لے والد ین اور سر پر ست افرا د (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کو فور ی گرفتا ر کر کے سخت کارروا ئی کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈسٹر کٹ آ فیسر کو آرڈی نیشن زاہد اکرا م نے انسد اد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ ای ڈ ی او ہیلتھ ڈا کٹر افتخا ر قر یشی اور متعلقہ محکمو ں کے نمائند ے بھی موجود تھے ۔ڈسٹر کٹ آ فیسر کوآرڈی نیشن زاہد اکرا م نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر گھر گھر جا کر 2 ہزار سے زائد ٹیمیں بچو ں کو قطر ے پلا ئیں گی تا کہ کو ئی معذور ی کا شکا ر نہ ہو سکے ۔پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس فو رس بھی تعینات کی جا ئے گی جبکہ مسا جد میں خصوصی اعلا نا ت بھی کئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے عو ام سے اپیل کی ہے کہ ہر شہر ی اپنے بچو ں کو پولیو کے قطر ے پلا ئے ۔وہاڑی ، میلسی سے بیو رو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی + نامہ نگار کیمطابق ضلع وہاڑی میں 5لاکھ21ہزار436پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے تین روزہ مہم 26ستمبر سے شروع ہو گی قائمقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرتنویرالرحمن نے اپنے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس مہم کی سو فیصدکامیابی کو یقینی بنائیں اور غفلت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے بہبود آبادی، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ ادارں کے افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرتنویرالرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے انسداد پولیو ویکسین کے قطرے بچوں کو لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران کل1273ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی ۔خانیوال سے بیورونیوز کیمطابق ڈی سی او زید بن مقصو د نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کی مہم میں معاشرے کا ہر شخص حکومت کا ساتھ دے۔محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے پولیو مہم کے دوران 100فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔انہوں نے یہ بات 26 تا29 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،نمائندہ ڈبلیو ایچ او سمیت محکمہ صحت،تعلیم،زراعت ،بہبودِ آبادی،پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ98 ہزارپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔جس کے لئے 1010 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔مظفرگڑھ سے سٹی رپورٹرکیمطابق ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم کو تسلسل کے ساتھ نہ صرف جاری رکھنا ہے بلکہ اس کو کامیاب بھی بنانا ہے تاکہ ہمارے بچے ہمیشہ کیلئے اس مرض سے محفوظ رہ سکیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتر کارکردگی کی بدولت ضلع مظفرگڑھ سمیت صوبہ بھر میں پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ ہے تاہم ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے تک ہم نے اپنے کوششیں جاری رکھنی ہیں، قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ ستمبر کی مہم کے دوران ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 8لاکھ16ہزار 54بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 1793ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں محکمہ صحت کے 3ہزار488اہلکار شامل ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلایں گے ، اجلاس میں ای ڈی او تعلیم شمشیر احمدخان، مولانہ زبیر احمد، محکمہ صحت کے افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کیمطابق ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے کہا ہے کہ ضلع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا مطلوبہ ہدف کے حصول کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں ۔ا نہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے آغاز و انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالعزیز ، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عرفان جاوید، ڈاکٹر الطاف احمد خان، ڈاکٹ عمر فاروق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، اسسٹنٹ کمشنرز محمد طیب خان، نجیب اللہ خان، ڈی ایم او محمد مختیار، پولیس ، ٹریفک پولیس ، سوشل ویلفیئر ، ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔راجن پور ، مٹھن کوٹ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر + نامہ نگار کیمطابق لاکھ 92ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو 26ستمبر سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے سی راجن پور ،ڈی ایم او،کمانڈنٹ بی ایم پی،ای ڈی او صحت،ای ڈی او تعلیم ،ڈی ایچ او ،ڈپٹی ڈی ایچ او،ڈی ایس پی،ڈی او سوشل ویلفیئر،جلیل الرحمان صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔