حادثے میں خاتون جاں بحق، مدرس قتل، نوجوان نے خودکشی کر لی

حادثے میں خاتون جاں بحق، مدرس قتل، نوجوان نے خودکشی کر لی

  

میر ہزار خان،جتوئی،راجن پور،سرائے سدھو، صادق آباد،بہاولپور،جہانیاں(نمائند گان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق،16 افراد زخمی ہوگئے۔مدرسے کا استاد جھگڑے کے دوران بہیمانہ تشدد کے دم توڑ گیا۔نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشہت ہوکر خودکشی کرلی،خاتون کرنٹ لگنے سے چل بسی،نہر سے خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان اور جتوئی سے خبرنگار کے مطابق جتوئی شہر کے پراپرٹی ڈیلر شیخ ریاض جو کہ اپنی کار پر انتہائی تیز رفتاری سے آرہے تھے کہ کار پر کنٹرول نہ کرسکے اور سائیکل سوار عبدالمجید نائی جو کہ محنت کش ہے کو کچل ڈالا اور فرار ہونے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کی کوشش میں جتوئی سے طاہرالقادری کے پرگرام میں شرکت کیلئے جانے والے خاندان حاجی بشیر احمد مستوئیکو ٹکر دے ماری جس سے موٹر سائیکل رکشہ کلابازیاں کھاتا ہواپانچ فٹ گہرے گڑھے میں جاگرا جس سے ایک نوجوان خاتون فوزیہ بشیر موقع پرہی جاں بحق جبکہ حاجی بشیر احمدمستوئی،حسینہ بی بی زوجہ بشیر احمد مستوئی،آسیہ رمضان دختر بشیر احمد،یشفہ رمضان،حفصہ رمضان،اور محمد آصف بشیر شدید زخمی ہوگئے ایک شدید زخمی عبدالمجید نائی کو ملتان ریفر کردیا گیا ۔ اس موقع نپر حاجی بشیر احمد مستوئی نے بتایا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ ہے لیکن احساس کا زندہ ہونا ایمان کی نشانی ہے جتوئی کے پراپرٹی ڈیلر میں احساس نام کی کوئی شے موجود ہی نہیں اور جتوئی پولیس نے اسے فرار کرادیا۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق انڈس ہائی وے پر کوٹلہ عیسن کے قریب ٹریفک حادثہ ،پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی 9 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا دو مسافروں کی حالت تشویشناک بتلائی جاتی ہے ریسکیو ذرائع کے مطا بق دیگر مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ حادثہ صبح سویرے پیش آیا جب مسافر کوچ نے تیز رفتاری کا مظا ہرہ کرتے ہوئے اوورٹیک کر نا چاہا اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی مسافروں میں دو کی حالت تشویشناک ہے پولیس تھا نہ صدر نے موقع پر پہنچ کر مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی موضع باگڑ سرگانہ کے رہائشی ممتاز عالم دین مولانا محمد قاسم سیال جو کہ ڈسکہ کے قریب ایک دینی مدرسہ میں بطور استاد پڑھاتے تھے ان کی مبینہ طور پرمدرسہ کے سئنیر استاد احسان اللہ سے کسی بات پر اختلاف ہو گیا جس پر احسان اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مولانا قاسم پر تشدد کیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے وہاں کی مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نعش کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرلیا ۔مقتول کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کیکری شکور والی موضع باگڑ سرگانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ کی امامت مفتی خالد محمد جامعہ حنفیہ قادریہ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق راؤ ٹاؤن کے رہائشی مشتاق احمد کے سولہ سالہ بیٹے ظفر اقبال نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ریسکیو 1122کے عملہ نے اسے فوری طور پر طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آبادداخل کروا دیا ،جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کر دیا گیا زہر پورے جسم میں پھیلنے پر ظفر اقبال دم توڑ گیا ہے ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ کی حددومیں گرجاگھرکے قریب46/47 سالہ خاتون نذیراں بی بی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی15 کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی ورثانے کاروائی کرنے سے انکارکردیا تاہم پولیس ترجمان نے بتایاکہ ورثاکی طرف سے اگردرخواست موصول ہوئی تو کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق نہر لوئر باری دواب سے خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ،ٹی ایم اے نے امانتاََ تدفین کے انتظامات کر دیئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -