اسلحہ سکینڈل ،سابق آئی جی پی کو بورڈ کے سامنے پیش کے احکامات

اسلحہ سکینڈل ،سابق آئی جی پی کو بورڈ کے سامنے پیش کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میانخیل اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے اسلحہ سکینڈل کے تحت دائرریفرنس میں نامزد سابق آئی جی خیبرپختونخواملک نوید کی ضمانت پررہائی کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے کردرخواست گذار کو بورڈ کے روبرو پیش ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور 14 روز میں بورڈ کی رپورٹ مانگ لی ہے فاضل بنچ نے گذشتہ روز عبدالستار خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست کی سماعت اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارڈیڑھ سال سے جیل میں ہے جبکہ اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں لہذااسے ضمانت پررہا کیاجائے کیونکہ ریفرنس میں سینکڑوں کی تعداد میں استغاثہ کے گواہان ہیں اوراب تک تفتیشی افسر کابیان بھی مکمل نہیں ہوسکاہے جبکہ ریفرنس میں نامزد تین پولیس افسر اب عدالت کے روبروپیش ہوئے ہیں اوران پرفردجرم بھی عائد ہوناہے اس موقع پرنیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے تاہم فاضل بنچ نے درخواست گذار کے معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست گذارکوبورڈ کے روبروپیش کرنے کے احکامات جاری کئے اورچودہ روزمیں رپورٹ مانگ لی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -