بلاول بھٹوزرداری کی آج28ویں سالگرہ منائی جائیگی

بلاول بھٹوزرداری کی آج28ویں سالگرہ منائی جائیگی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی سندھ کے سربراہ اور وزیرخوراکو پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑونے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پی پی سندھ کی تمام ضلعی انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پارٹی کے ذمہ دارپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 28ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع کے اندرموجودایدھی ہومز،یتیم اور خصوصی بچوں کے اداروں کا دورہ کریں اور سالگرہ کی خوشی کے موقع پر ان بچوں کو تحفے وتحائف دے کر سالگرہ کی خوشی میں شامل کریں۔انھوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے بلاول بھٹو زرداری اپنی زندگی کی 28ویں سال میں داخل ہورہے ہیں۔اس خوشی کے موقع پرہم انھیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اورتجدید عہدوفاکرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی سالگرہ کی تقریبات میں غریب ،یتیم اور خصوصی بچوں کو نہ صرف بھلایا نہیں بلکہ سالگرہ کی خوشیاں ان بچوں کے نام کی ہیں۔نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران بھی 21ستمبر کو سالگرہ کے موقع پر کراچی میں یتیم اورخاص بچوں کے اداروں کا دورہ کرینگے جہاں سالگرہ کے حوالے سے بچوں میں مختلف قسم کے تحائف تقسیم کیے جائینگے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -