بلاول بھٹو زرداری سے مخدوم جمیل اور مہرین بھٹو کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے مخدوم جمیل اور مہرین بھٹو کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روینیو اور ریلیف کے صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں نے منگل کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ پارٹی چیئرمین کو سندھ میں روینیو رکارڈ یجیٹلائزکرنے کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے بتایا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جو روینیو رکارڈ کو جدید ڈجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھا رہا ہے،دوسری جانب پیپلزپارٹی کی ایم این اے مہرین بھٹو نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور سیاسی امور اور ترقیاتی کاموں کے متعلق بات چیت کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -