انتظامیہ مستعدی سے خدمات انجام دے رہی ہے، چیف سیکریٹری

انتظامیہ مستعدی سے خدمات انجام دے رہی ہے، چیف سیکریٹری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی رہنمائی میں سندھ کی انتظامیہ مستعدی کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سیکریٹریٹ بلڈنگ نمبر 1 سے متصل موٹر سائیکل اسٹینڈ پارکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ موجودہ منصب سے پہلے مختلف وزارتوں پر فائز رہے، انہوں نے سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ رہنمائی کی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کی رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لئے موثر مانیٹرنگ کے تحت خدمات کی انجام دہی کی جاتی ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اجلاس بھی منعقد ہو رہے ہیں تاکہ ضرورت مند ملازمین کو سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز اعجاز میمن و دیگر موجود تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -