کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولہ قبول نہیں :ندیم نصرت

کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولہ قبول نہیں :ندیم نصرت

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قائد نے ہی مہاجروں کو شاخت دی لہذا کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں ہے۔ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے مہاجروں کو شناخت دی، ان کے بغیر متحدہ قومی موومنٹ کچھ بھی نہیں جب کہ کسی بھی قسم کا مائنس الطاف حسین فارمولا قبول نہیں ہے۔ الطاف حسین اپنی ذات میں ایم کیوایم ہیں۔واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی قیادت میں پہلے ہی ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم کی ویب سائٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -